راولپنڈی: چونترہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ہی خاندان کے 2 بچوں سمیت 5افراد کو قتل کرنے والے سفاک ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے علاقے چونترہ میں مؤثر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے ایک ہی خاندان کے 5افراد کو قتل کرنے والے 3مرکزی ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان نے سابقہ دشمنی کی بنیاد پر فائرنگ کی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر جاری بیان کے مطابق چونترہ پولیس نے مقتولین عاطف، شجاع، ثاقب، انابیہ اور تابندہ کو تینوں ملزمان نے رواں برس کے آغاز میں قتل کیا۔ واقعے کا مقدمہ 8جنوری کو درج ہوا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے 3 مرکزی ملزمان نعیم سلطان، وسیم سلطان اور شیر علی نے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر سابقہ دشمنی کی بنیاد پر فائرنگ کرکے 2بچوں سمیت 5افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔
چونترہ پولیس کی موثر کاروائی، ایک ہی خاندان کے 05 افراد کو قتل کرنے والے 03 مرکزی ملزمان گرفتار، گرفتار ملزمان میں نعیم سلطان،وسیم سلطان اور شیر علی شامل ہیں، ملزمان نے دیگر ساتھیوں کے ساتھ ملکر سابقہ دشمنی کی بناء پر فائرنگ کرکے دو بچوں سمیت پانچ افراد کو قتل کر دیا تھا، pic.twitter.com/SmhZb3tdDg
— Rawalpindi Police (@RwpPolice) March 3, 2024
قتل کے الزام میں مرکزی ملزمان نعیم، وسیم اور شیر علی اپنے دیگر ساتھیوں سمیت فرار ہوگئے تھے۔3 ملزمان کو گرفتار کرلیاگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے فائرنگ سے فلک شیر کو زخمی بھی کیا۔ سی پی او راولپنڈی نے واقعے کا نوٹس لے لیا۔
سی پی او راولپنڈی سیّد خالد ہمدانی نے ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے پولیس افسران سے رپورٹ طلب کی تھی۔ واقعے کا مقدمہ 8 جنوری کو تھانہ چونترہ میں درج کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔