خیبرپختونخوا میں طوفانی بارشیں اور برف باری، کتنے شہری جان سے گئے؟

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پشاور :خیبرپختونخوا میں وقفے وقفے سے بارش اور برف باری کا سلسلہ جاری ہے، پشاور، لوئر دیر، مالاکنڈ اور باجوڑ میں چھتیں گرنے اور مٹی کے تودے گرنے کے واقعات میں 17افراد جاں بحق ہو گئے۔

ڈی جی ریسکیو پشاور کے مطابق بارش سے متعلقہ واقعات میں 5 بچے، ایک خاتون اور ایک مرد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 5 افراد زخمی ہوئے۔

پشاور، لوئر دیر، مالاکنڈ اور باجوڑ میں چھتیں گرنے کے واقعات میں متعدد مویشی بھی ہلاک ہوئے۔

ڈی جی ریسکیو کے مطابق چھتیں گرنے کے واقعات نے لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ چھت گرنے کے واقعات میں چار اور مٹی کے تودے گرنے سے تین افراد ہلاک ہوئے۔

کے پی کے علاقے لوئر دیر میں مکان پر مٹی کا تودہ گرنے سے تین افراد ملبے تلے زندہ دب گئے۔ امدادی ٹیموں نے لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا۔

مالاکنڈ کے علاقے کوپر میں مسلسل بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے کمسن بچی جاں بحق اور تین بچے زخمی ہوگئے۔

خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر میں ہفتے کو تیسرے روز بھی بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری رہا۔ نشیبی علاقے زیرآب آگئے اور لوگوں کو روزمرہ کے کام کرنے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔

یاد رہے کہ گوادربارش کی وجہ سے پہلے ہی سنگین صورتحال سے دوچار ہے، اب تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا ایک اور سلسلہ شروع ہو رہا ہے۔ نکاسی آب کا نظام اور ریسکیو انفراسٹرکچر بری طرح متاثر ہوا ہے جس سے مکین محفوظ مقامات پر منتقل ہونے پر مجبور ہیں۔

سبی اور اس کے ملحقہ علاقوں میں 14 گھنٹے تک موسلادھار بارش جاری سے دریاؤں اور نہروں کے پانی کی سطح میں نمایاں اضافہ ہوگیا۔ محکمہ آبپاشی نے ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے ہنگامی ریسکیو ٹیموں کو متحرک رہنے اور کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کی ہے۔

Related Posts