کھلاڑیوں کی پی ایس ایل میں دلچسپی کی وجہ بہترین معیار ہے۔رضوان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کھلاڑیوں کی پی ایس ایل میں دلچسپی کی وجہ بہترین معیار ہے۔رضوان

پی ایس ایل 9 میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کی پاکستان سپر لیگ میں دلچسپی کی وجہ اس کا بہترین معیار ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنی پریس کانفرنس کے دوران کپتان ملتان سلطانز محمد رضوان نے کہا کہ سب کھلاڑی سب کی خوبیاں اور خامیاں جانتے ہیں۔ شان مسعود کو ملتان کی ٹیم کی کافی چیزوں کا علم ہے۔ ملتان کے کھلاڑیوں کو ان کی مرضی سے ریلیز کیا گیا ہے۔

پریس کانفرنس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے محمد رضوان نے کہا کہ اس بار ملتان کی مینجمنٹ نئی ہے اور ہم مختلف پلانز کے ساتھ سامنے آرہے ہیں۔فیصل اکرم اچھے اسپن بولر ہیں۔  توقع ہے کہ پی ایس ایل قومی کرکٹ ٹیم کو درکار کھلاڑی مہیا کرسکے۔

گفتگو کے دوران ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے محمد رضوان نے کہا کہ اگر کراچی والے مجھے ٹیم کا حصہ نہیں بناتے تھے تو میں نے کبھی اس کی شکایت نہیں کی۔ عماد وسیم نے بطور کپتان جو فیصلے کیے، ٹھیک کیے ہوں گے۔دنیا بھر میں 3 لیگز ہورہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر بیک وقت 3 لیگز کی وجہ سے کھلاڑیوں کی دستیابی مشکل ہے۔ میرا یقین ہے کہ پی ایس ایل کا گراف نیچے نہیں آئے گا۔ جو کھلاڑی نہیں آرہے، وہ انجری کی وجہ سے نہیں آئے ہوں گے۔ پی ایس ایل کا معیار بہترین ہے۔

Related Posts