غزہ پر اسرائیلی حملے جاری، گزشتہ 1 روز میں مزید 112فلسطینی شہید

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

غزہ پر حملے
اسرائیلی فوج کی غزہ پر وحشیانہ بمباری سے مزید 132فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج نے غزہ پر وحشیانہ حملے جاری رکھتے ہوئے گزشتہ 1روز کے دوران مزید 112فلسطینیوں کو شہید کردیا ہے۔ شہید ہونے والے فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 28 ہزار 775 ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیلی فوج نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کے شمال مشرقی علاقوں میں تازہ حملوں کے دوران مزید 20 فلسطینیوں کو شہید کیا، 1 روز میں مجموعی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 112 ہوگئی۔

صیہونی فوج نے جنوبی غزہ کے آخری بڑے ہسپتال پر حملہ کرتے ہوئے اسرائیلی شہریوں کو قید کیے جانے کا الزام عائد کیا۔ حملے کے دوران ہسپتال کی بجلی منقطع ہوگئی جس سے انتہائی نگہداشت کے 5مریض جاں بحق ہوگئے۔

فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ 1 روز کے دوران اسرائیل نے 112 فلسطینیوں کو عالمی قوانین کی دھجیاں اڑاتے ہوئے وحشیانہ بمباری کرکے دہشت گردی کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں شہادتوں کی کل تعداد 28 ہزار 775 تک جا پہنچی۔

عالمی عدالتِ انصاف کا کہنا ہے کہ رفح کی صورتحال انتہائی خطرناک ہے جس سے خطے کے امن کو خدشات لاحق ہیں جبکہ پاکستان سمیت دیگر ممالک نے اسرائیل کے غزہ پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے صیہونی فوج کے اقدامات کو شرمناک قرار دیا۔ 

Related Posts