مٹیاری میں ہالا کے قریب تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تیل اور گیس

کراچی: صوبہ سندھ کے ضلع مٹیاری میں ہالا کے قریب سے تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔ پی پی ایل نے اسٹاک ایکسچینج کو نئی دریافت کی آگہی دے دی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیٹرولیم لمیٹیڈ (پی پی ایل) نے ہالا کے قریب تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت کیے جہاں آدم بلاک 2 میں ماڑی پیٹرولیم کمپنی کے ہمراہ جوائنٹ وینچر کیا گیا۔

پی پی ایل کا کہنا ہے کہ ہالا ریجن میں 3 کنووں سے تیل اورگیس کے نئے ذخائر ملے ہیں۔ ہالہ میں آدم کے کنویں پر 3 ہزار 421 میٹر تک گہری کھدائی کی گئی جس سے ملکی ذخائر میں اضافہ ہوگا۔

آدم 2 کنویں سے 6 ملین مکعب اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ یومیہ گیس کے ذخائر دریافت ہوئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ برس بھی سندھ کے متعدد علاقوں سے تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے تھے۔

حال ہی میں حیدر آباد اور ڈہرکی کے تیل اور گیس کے ذخائر سے پیداوار شروع کردی گئی تھی جسے مرکزی سسٹم سے منسلک کردیا گیا۔ صوبہ سندھ میں تیل اور گیس کے  نئے ذخائر کی تلاش جاری ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس دسمبر کے دوران بھی تیل اور گیس کی دریافت میں او جی ڈی سی ایل کو بڑی کامیابی مل گئی جب صوبہ سندھ میں تیل و گیس کے بڑے ذخائر دریافت ہوئے تھے۔

ترجمان آئل اینڈ گیس ڈیوپلمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل ) کے مطابق درس کنواں سے 8.51 ملین 85 لاکھ اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ یومیہ گیس دریافت ہوئی جب کہ کنویں سے 360 بیرل یومیہ خام تیل بھی دریافت ہوا۔

Related Posts