کراچی، بھینس کالونی میں فائرنگ سے زخمی ہونیوالے 2 ڈکیت گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایک ہفتے سے لاپتا کسٹمز افسران ایف ائی اے کے ہاتھوں گرفتار، مقدمہ درج

کراچی پولیس نے بھینس کالونی میں فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے 2 ڈکیت گرفتار کر لیے گئے، زخمی ملزمان کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس نے بھینس کالونی نمبر 9 میں واردات کی نیت سے 2 شہریوں کو لوٹنے کی کوشش کرنے کے دوران شہری کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے 2 ڈکیتوں کو گرفتار کر لیا۔ملزمان نے پولیس کو اپنے نام عمار اور زوہیب اسلم بتائے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ واقعے کی ابتدائی تفتیش کے مطابق ڈکیتی کے دوران شہری نے ملزمان پر فائرنگ کی۔ ایس ایس پی ملیر شعیب شاہین نے جناح ہسپتال میں میڈیا سے گفتگو کے دوران اہم انکشافات کیے۔

ایس ایس پی ملیر نے کہا کہ گاڑی میں بیٹھے 2 افراد کو رقم گنتے دیکھ کر دونوں ڈکیتوں نے رقم چھیننے کی ناکام کوشش کی۔ زخمی ملزمان نے ہسپتال پہنچ کر غلط اطلاع سے پولیس کو گمراہ کرنے کی کوشش کی۔ پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

شعیب شاہین نے کہا کہ فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں دونوں ڈکیت، ایک خاتون اور ایک مرد راہگیر بھی زخمی ہوئے۔ ڈکیتوں نے پولیس کو جھوٹی اطلاع دیتے ہوئے مددگار 15 پر کال کرکے خود کو عام شہری ظاہر کرنے کی ناکام کوشش کی۔ 

Related Posts