لاڑکانہ میں فائرنگ، اے ایس آئی سمیت 6افراد قتل، وزیر اعلیٰ کا نوٹس

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فائرنگ
سوتیلے بیٹے نے فائرنگ کرکے باپ کو موت کی نیند سلا دیا

کراچی: نگران وزیر اعلیٰ سندھ مقبول باقر نے لاڑکانہ میں فائرنگ کے نتیجے میں اے ایس آئی سمیت 6 افراد کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ کے علاقے نوڈیرو چوک میں سیاسی مخالفین کا جھگڑا ہوا جس کے دوران ملزمان کی فائرنگ کے باعث اے ایس آئی سمیت 6افراد جاں بحق ہو گئے۔ دو گروہوں میں تصادم کے نتیجے میں 3 افراد زخمی بھی ہوئے۔

لاڑکانہ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کی اطلاع ملنے پر اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ جھگڑے کے نتیجے میں ڈی ایس پی اور راہ گیر سمیت 3 افراد زخمی ہوئے۔ اے ایس آئی سلطان شاہ ملزمان کے تشدد کے نتیجے میں شہید ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شہید اے ایس آئی کے علاوہ دیگر جاں بحق افراد کی شناخت عمران ڈاہانی اور حسن چانڈیو کے ناموں سے ہوئی ہے۔ فائرنگ کا واقعہ ڈاہانی اور چانڈیو برادری کے مابین ووٹ ڈالنے کے تنازعے کے دوران پیش آیا۔

دریں اثناء نگران وزیرِ اعلیٰ سندھ مقبول باقر نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس اہلکار سمیت 5 افراد کے قتل پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور آئی جی سندھ کو حکم دیا کہ واقعے کی فوری رپورٹ پیش کی جائے۔ 

Related Posts