راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

زلزلے کے جھٹکے
اسلام آباد اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے

جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس کے نتیجے میں متاثرہ علاقوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی اسلام آباد، پشاور اور سوات سمیت ملک کے مختلف شہر زلزلے سے لرز اٹھے۔ خیبر پکتونخوا کے شہر مردان، شمالی وزیرستان، خیبر، باجوڑ، مہمند اور شبقدر میں بھی زلزلے کے جھٹکوں سے عوام خوفزدہ ہوگئے۔

خیبر پختنوخوا کے دیگر شہروں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن میں مالاکنڈ، لوئر دیر اور گردونواح کے علاقے شامل ہیں۔ پنجاب کے اہم شہروں چکوال، خوشاب، سرگودھا اور میانوالی میں بھی زلزلے کے باعث خوف پھیل گیا۔

متاثرہ علاقوں کے گھروں اور دفاتر سے لوگ کلمہ طیبہ اور درود شریف کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے۔ زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت 4.9، اس کی گہرائی 142 کلومیٹر جبکہ زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان میں تھا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.0ریکارڈ کی گئی تھی۔

گزشتہ ماہ 11جنوری کو اسلام آباد، پشاور، لاہور اور آزاد کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ سوات، چنیوٹ، سرگودھا اور خوشاب میں بھی زلزلے سے زمین لرز اٹھی۔

Related Posts