متحدہ جیت کا جشن منانے کیلئے تیار، جناح گراؤنڈ میں صفائی شروع

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

متحدہ

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) نے عام انتخابات میں شاندار کامیابی کے بعد آج یومِ تشکر منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ جناح گراؤنڈ میں جلسے کیلئے صفائی شروع کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) نے ڈی سی ضلع وسطی کو جناح گراؤنڈ میں سیاسی اجتماع کیلئے درخواست دے دی۔ ایم کیو ایم کے ڈپٹی کنوینر انیس قائم خانی اور دیگر رابطہ کمیٹی اراکین نے جناح گراؤنڈ کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران جلسے کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ ایم کیو ایم رہنماؤں نے پارٹی کارکنان کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انیس قائم خانی نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ یومِ تشکر کی تقریب میں گلوکاری اور آتش بازی بھی ہوگی۔

خیال رہے کہ ایم کیو ایم اگست 2016 کے بعد پہلی بار جناح گراؤنڈ میں جلسہ کررہی ہے۔ انیس قائم خانی نے کہا کہ کراچی میں ہونے والی بارش نے جماعتِ اسلامی کے ٹاؤنز کی کارکردگی کی قلعی کھول دی۔ آج کی تقریب میں نامور گلوکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔

آج سے 3 روز قبل منعقدہ عام انتخابات کے دوران ایم کیو ایم نے کراچی کی 22 میں سے 15 نشستوں پر فتح اپنے نام کی جبکہ قومی اسمبلی میں 17 نشستوں پر قبضہ جمانے کے بعد وفاق میں بھی ایم کیو ایم (پاکستان) ایک طاقتور جماعت بن کر ابھری ہے۔ 

Related Posts