فردوس عاشق اعوان کا پولیس اہلکار کو تھپڑ، ویڈیو وائرل، مقدمہ درج

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فردوس عاشق اعوان
لاہور: وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ صوبہ پنجاب میں پیپلز پارٹی نہ تین میں ہے نہ تیرہ میں، عثمان بزدار کی جگہ نیا وزیرِ اعلیٰ لانے کی بات بے بنیاد ہے۔

رہنما استحکامِ پاکستان پارٹی فردوس عاشق اعوان نے پولیس کے اے ایس آئی کو تھپڑ ماردیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق رہنما استحکامِ پاکستان پارٹی فردوس عاشق اعوان نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 70 سیالکوٹ کے ایک پولنگ اسٹیشن میں الیکشن کے دوران آن ڈیوٹی پولیس اہلکار کو تھپڑ مارا جس کی ویڈیو گزشتہ روز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔

متاثرہ پولیس اہلکار اے ایس آئی امجد علی نے سابق معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان سمیت 8افراد کے خلاف دھمکیوں، کارِ سرکار میں مداخلت اور زدوکوب کرنے کی دفعات پر مشتمل مقدمہ درج کرادیا، جس کے بعد آئی پی پی رہنما کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی۔

مقدمے کے متن میں اے ایس آئی امجد علی نے کہا کہ موبائل سروس بند ہونے کے باعث تھپڑ مارنے کی اطلاع نہیں دے سکا۔ آئی پی پی رہنما فردوس عاشق اعوان نے ڈیوٹی کے دوران زدوکوب کیا اور ساتھیوں سمیت ڈرایا دھمکایا۔ رپورٹ پر قانونی کارروائی کی جائے۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل سابق معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان نے گھریلو ملازمہ پر تشدد کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ براہِ کرم  بے بنیاد الزامات لگانے سے گریز کریں، ملازمہ پر کسی بھی قسم کا تشدد نہیں ہوا۔ 

گزشتہ برس اگست کے دوران جاری کردہ ٹوئٹر پیغام میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ یہ ایک ایسا جرائم پیشہ گروہ تھا جو 3 کے گروپ میں گھروں میں کام کرتے ہیں اور چوریاں کرکے فرار ہوجاتے ہیں۔ہم نے ان کو رنگے ہاتھوں پکڑا تھا۔

Related Posts