ملک بھر میں عام انتخابات 2024 کے نتائج سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ کراچی کے الیکشن میں پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے مابین کانٹے کا مقابلہ ہوا ہے۔
قومی اسمبلی کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق این اے 229 سے پیپلز پارٹ کے جام عبدالکریم 55ہزار732ووٹ لے کر کامیاب رہے۔ این اے 230 سے پی پی پی کے آغا رفیع اللہ نے 32 ہزار 72ووٹوں سے میدان مار لیا۔
این اے 231 سے پیپلز پارٹی کے عبدالحکیم بلوچ 43ہزار 634ووٹ لے کر کامیاب رہے۔ این اے 232 سے ایم کیو ایم کی آسیہ اسحاق صدیقی نے 88ہزار 260 ووٹ لے کر فتح حاصل کی۔ این اے 233 سے آزاد امیدوار محمد حارث کا پلڑا بھاری ہے۔
اسی طرح این اے 234 سے پی ٹی آئی رہنما اور آزاد امیدوار فہیم خان 21 ہزار 857 ووٹ لے کر میدان مارنے کی پوزیشن میں ہیں۔ پی ٹی آئی رہنما سیف الرحمان اور ن لیگ کے شرافت خان کے مابین این اے 235 کی نشست کیلئے مقابلہ ہوا ہے۔
سیف الرحمان کی پوزیشن این اے 235 میں جبکہ این اے 236 میں پی ٹی آئی رہنما عالمگیر خان کی پوزیشن ایم کیو ایم امیدوار کے مقابلے میں مضبوط ہے۔ ایم کیو ایم کے رؤف صدیقی کے مقابلے میں آزاد امیدوار ظہور الدین این اے 237 میں مضبوط پوزیشن میں ہیں۔
غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق این اے 238 میں تحریکِ انصاف کے آزاد امیدوار اور سابق اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ 62ہزار ووٹوں کے ساتھ مضبوط پوزیشن میں ہیں جبکہ سیف الدین نے 24 ہزار سے زائد ووٹ لیے۔
پیپلز پارٹی کے نبیل گبول این اے 239 سے 11ہزار سے زائد ووٹو ں کے ساتھ مضبوط پوزیشن میں ہیں۔ این اے 240 پر آزاد امیدوار رمضان گھانچی کے مقابلے میں ٹی ایل پی کے سید زمان جعفری بہتر پوزیشن میں ہیں تاہم تاحال اس حلقے کا صرف 6فیصد نتیجہ سامنے آسکا ہے۔
تحریکِ انصاف کے آزاد امیدوار خرم شیر زمان این اے 241 میں 62ہزار سے زائد ووٹوں کے ساتھ مضبوط پوزیشن میں ہیں۔ این اے 242 میں پی ٹی آئی کے دوا خان صابر ایم کیو ایم رہنما مصطفیٰ کمال کے مقابلے میں بہتر پوزیشن میں ہیں۔
حلقہ این اے 243 میں آزاد امیدوار شجاعت علی، این اے 244 میں ایم کیو ایم کے فاروق ستار کے مقابلے میں پی ٹی آئی کے آزاد امیدوار آفتاب جہانگیر، این اے 245 میں ایم کیو ایم کے حفیظ الدین کے مقابلے میں آزاد امیدوار عطاء اللہ خان بہتر پوزیشن میں ہیں۔
جماعتِ اسلامی کے حافظ نعیم الرحمان کو این اے 246 میں آزاد امیدوار ملک محمد عارف اعوان اور این اے 247 میں ن لیگی امیدوار کو آزاد امیدوار سید عباس حسنین کی جانب سے سخت مقابلے کا سامنا ہے۔ این اے 248 پرآزاد امیدوار ارسلان خالد کا پلڑا بھاری ہے۔
آزاد امیدوار عزیر علی خان این اے 249 میں میدان مارنے کی پوزیشن میں ہیں۔ اسی طرح این اے 250 میں آزاد امیدوار محمد ریاض حیدر 29ہزار 420مضبوط پوزیشن میں ہیں، تاہم الیکشن کمیشن کی جانب سے حتمی نتائج کا اعلان تاحال نہیں ہوسکا۔