سابق وزیر یاسمین راشد کے مقابلے میں نواز شریف کی جیت پر سوالات اٹھ گئے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے فارم 47 میں سنگین غلطیوں کی تفصیل سامنے آگئی ہے۔
غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق نواز شریف نے یاسمین راشد کو 1 لاکھ 15 ہزار 43 کے مقابلے میں 1لاکھ 71 ہزار 24ووٹوں سے شکست دی تاہم فارم 47 میں ڈالے گئے ووٹوں کی کل تعداد 2لاکھ 93 ہزار 693 ہے۔
دیکھو دیکھو کون آیا!!!
انشااللّہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف!!! ????@NawazSharifMNS #GeneralElections2024 pic.twitter.com/0vRUUT13sP
— Shaza Fatima Khawaja (@ShazaFK) February 9, 2024
تاہم فارم 47 کے مطابق ڈالے گئے درست ووٹوں کی تعداد 2 لاکھ 94 ہزار 43 بتائی گئی ہے جو تکنیکی اعتبار سے درست قرار نہیں دی جاسکتی۔ اسی طرح گنتی سے خارج ووٹوں کی تعداد 650 ہے جبکہ ڈالے گئے ووٹوں کی شرح 48.44فیصد بتائی گئی ہے۔
فارم 47 کے مطابق 14امیدواروں کو ایک بھی ووٹ نہیں پڑا جس سے انتخابی عمل کی شفافیت پر سوالات اٹھتے ہیں۔ اگر 2 لاکھ 93 ہزار 693 کل ووٹ ڈالے گئے تو ان میں سے درست ووٹوں کی تعداد 2 لاکھ 94 ہزار کیسے ہوسکتی ہے؟ یہ سب سے اہم سوال ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل این اے 130 لاہور کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی دور کی سابق وزیر یاسمین راشد شکست کھا گئیں جبکہ ن لیگ کے تاحیات قائد میاں نواز شریف کامیاب ہوگئے۔
غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق نواز شریف نے این اے 130 لاہور سے 1 لاکھ 71 ہزار 24ووٹ لے کر فتح سمیٹی۔ یاسمین راشد نے 1لاکھ 15 ہزار 43ووٹ لیے۔ مبصرین کا کہنا تھا کہ این اے 130مسلم لیگ (ن) کا مضبوط قلعہ سمجھا جاتا ہے۔