بیوپاری اسلام آباد آگئے، آزاد امیدواروں کی بولی لگنا شروع ہوگئی۔فیصل واؤڈا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فیصل واؤڈا
(فوٹو: آن لائن)

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر فیصل واؤڈا نے کہا ہے کہ بیوپاری اسلام آباد پہنچ چکے ہیں، آزاد امیدواروں کی بولی لگنا شروع ہوگئی جن میں سے 50فیصد پیپلز پارٹی میں چلے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے فیصل واؤڈا نے کہا کہ ملک میں شو مک گیا، گو نواز گو ہوگای۔ پیپلز پارٹی اگر آزاد امیدواروں کے ہمراہ اپوزیشن میں بیٹھ گئی تو چھ سات مہینوں میں سارا مک جائے گا۔

گفتگو کے دوران فیصل واؤڈا نے کہا کہ کراچی میں ایم کیو ایم کچھ زیادہ ہی سیٹیں لے رہی ہے، شہرِ قائد میں سرپرائز مل رہا ہے۔ توقع تھی کہ آزاد امیدوار برتری حاصل کریں گے، تحریکِ انصاف کی مقبولیت کی بنیاد نفرت پر ہے۔

سابق وزیر فیصل واؤڈا نے کہا کہ تحریکِ انصاف کی اپنی مقبولیت اور پی ڈی ایم حکومت سے نفرت ایک لہر کی بنیاد بنی، گھٹیا اور ذاتیات پر مبنی فیصلے سنائے گئے جن سے یہی ردِ عمل آنا تھا۔ نظام زرداری کو مائنس کرکے آگے نہیں جاسکتا۔

فیصل واؤڈا نے کہا کہ لنگڑا لولا اقتدار ن لیگ کا آخری اقتدار ثابت ہوگا، میں نے جو کہا، وہ آئندہ 3روز میں سامنے آجائے گا۔ قانونی ڈھانچے کے اندرونی مسائل کو ختم کرنا ضروری ہے۔ یہاں مردے ووٹ ڈالتے ہیں اور انسان جیت جاتے ہیں۔

Related Posts