بلوچستان میں دہشت گردوں نے انتخابی مہم کو خون میں نہلا دیا، 31 شہید

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

انسانیت دشمن دہشت گردوں نے بلوچستان کے دو ضلعوں قلعہ سیف اللہ اور پشین میں انتخابی مہم کو خون میں نہلا دیا، دونوں جگہوں پر بم دھماکوں میں مجموعی طور پر 31 سے زائد افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ 

ابتدائی اطلاعات کے مطابق ضلع قلعہ سیف اللہ میں جے یو آئی کے امیدوار مولانا سمیع الحق کے الیکشن دفتر میں بم دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں 14 افراد جاں بحق ہوگئے، جبکہ متعدد افراد زخمی ہیں جن میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے۔

قلعہ سیف اللہ کا یہ علاقہ کوئٹہ سے 170 کلو میٹر دور ہے، پولیس کے مطابق دھماکےکے وقت جے یو آئی کے کارکنوں کی بڑی تعداد دفترمیں موجودتھی۔ دوسری طرف بلوچستان کے ضلع پشین میں حلقہ پی بی 47 میں آزاد امیدوار کے انتخابی دفترکے قریب دھماکے سے 17 افراد جاں بحق اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو فوری طور پراسپتال منتقل کیا گیا جن میں سے کچھ کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

دھماکے کے بعد قانون نافذ کرنیوالے اداروں نےعلاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ خود کش بتایا جاتا ہے۔

ایم ایس سول اسپتال جو خانو زئی میں ہی موجود ہیں کے مطابق اب تک 17 شہادتیں ہوچکی ہیں جبکہ 30 سے زائد افراد زخمی ہیں۔

جہاں دھماکہ ہوا یہ علاقہ خاصا گنجان آباد ہے اور جس وقت دھماکہ ہوا، انتخابی فہرستوں کو حتمی شکل دی جا رہی تھی۔ انتخابی دفتر میں موجود افراد کچھ ہی دیر میں متعلقہ پولنگ اسٹیشنز کو روانہ ہونے والے تھے۔

نگراں وفاقی وزیرداخلہ نے قیمتی جانیں جانے پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے ڈپٹی کمشنرسے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

Related Posts