کل انٹرنیٹ بند ہوگا یا نہیں، کنفیوژن دور ہوگئی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک میں 8 فروری ووٹنگ کے دن انٹرنیٹ بند ہوگا یا نہیں، اہم خبر آگئی۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن (پی ٹی اے) نے سوشل میڈیا پر انٹرنیٹ کی بندش سے متعلق خبروں پر وضاحت جاری کردی۔

پی ٹی اے نےواضح کیا ہے کہ حکومت پاکستان الیکشن کے دن انٹرنیٹ بند نہیں کرے گی۔

اس حوالے سے جاری وضاحت میں کہا گیا ہے کہ انتخابات کے دن صارفین کو انٹرنیٹ کی سہولت میسر ہو گی۔

واضح رہے کہ نگراں وزیر داخلہ گوہر اعجاز نےعام انتخابات کے دوران انٹرنیٹ میں خلل پڑنے اور بند ہونے کے امکان کو تسلیم کیا تھا جس کے بعد سے سوشل میڈیا پر بندش کی خبریں وائرل ہیں۔

دوسری جانب ایمنسٹی انٹرنیشنل نے انسانی حقوق کی دیگر تنظیموں کے ساتھ مل کر پاکستانی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ انتخابات کے دوران ملک بھرمیں انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل کمیونیکیشن پلیٹ فارم تک رسائی یقینی بنائیں۔

Related Posts