کراچی: بارش نے بلاول کی ساری انتخابی مہم پر پانی پھیر دیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں ہفتے کی شام گئے بارش سے نظام درہم برہم ہوگیا، اہم شاہراہوں اور انڈر پاسز میں پانی جمع ہوگیا، کئی علاقے تاریکی میں ڈوب گئے اور ایک گھنٹے کی بارش میں پیپلز پارٹی کی ساری انتخابی مہم بہہ گئی۔ 

کئی سڑکوں پر پانی اتوار کی صبح بھی موجود ہے جبکہ ہفتہ کو رات گئے تک لوگ ٹریفک میں پھنسے رہے۔

بارش اتنی شدید تھی کہ بعض دفاتر کی عمارتوں کے تہہ خانوں میں پانی جمع ہوگیا اور امدادی عملے نے 50 افراد کو دفاتر سے ریسکیو کیا۔

بارش کے بعد کراچی کے مختلف علاقوں میں نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔ مختلف شاہراہوں پر کئی کئی فٹ پانی جمع ہوگیا۔ انڈر پاسز میں بھی پانی جمع ہوگیا۔

سڑکوں پر پانی جمع ہونے کے باعث کئی گاڑیاں بند ہوگئیں، جو اتوار کی صبح بھی سڑکوں پر کھڑی نظر آئیں، گاڑیاں بند ہونے سے شہری انہیں راستے میں ہی چھوڑ گئے تھے۔

مختلف علاقوں میں ہوا اور تیز بارشوں کے دباؤ کے باعث سڑک کنارے درخت بھی اکھڑ کر راستوں پر آگرے جس سے سڑکیں ٹریفک کیلئے بند ہوگئیں۔ پٹیل پاڑہ میں نجی چینل آج کے دفتر کے سامنے درخت اکھڑ کر سڑک پر آگرا جو اتوار کی صبح بھی جوں کا توں سڑک پر موجود رہا۔

دوسری طرف بارشوں سے ہونے والی تباہی، جگہ جگہ پانی ٹھہرنے، سیلابی صورتحال اور انفرا اسٹرکچر کے نقصان پر عوام صوبے پر ایک عشرے سے زائد عرصے سے حکمران اور کراچی کی بلدیاتی حکومت کی سربراہ پیپلز پارٹی پر تنقید کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

اس سلسلے میں سینئر صحافی، فیچر رائٹر اور کالم نگار منور راجپوت نے تبصرہ کرتے ہوئے اپنے مخصوص انداز میں پی پی کی کارکردگی پر تنقید کی ہے۔

منور راجپوت کا کہنا ہے کہ ایک گھنٹے کی بارش میں بلاول کی ایک ماہ کی انتخابی مہم بہہ گئی۔

اس کا مطلب یہ ہے کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری جو گزشتہ ایک ماہ سے کراچی کے عوام کا دل جیتنے کیلئے کراچی میں ترقیاتی کاموں کے بڑے بڑے دعوے کر رہے ہیں، ایک گھنٹے کی بارش نے ان سب دعوؤں کی قلعی کھول کر رکھ دی ہے۔

۔

Related Posts