سابق بھارتی ٹینس اسٹار اور قومی کرکٹر شعیب ملک کی سابقہ اہلیہ ثانیہ مرزا نے اپنی ’لائف لائن‘ کی تصویر شیئر کردی۔
سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بیٹے اور بھانجی کے ساتھ نئی تصویر شیئر کیں جس میں انہیں بچوں کو گلے سے لگائے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
انہوں نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیشن میں ’لائف لائن‘ لکھا ہے۔
ثانیہ مرزا نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں ان کے چاہنے والے دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔
سابق ٹینس اسٹار سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔