جائیداد کی رجسٹریشن، سندھ کے عوام کی بڑی ٹینشن دور

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ کے عوام اب گھر بیٹھے آسانی سے آن لائن اپنی جائیدادوں کی رجسٹریشن کروا سکیں گے۔

عوام اب بورڈ آف ریوینیو کو جائیداد کی دستاویزات حاصل کرنے کیلئے بھی آن لائن درخواست دے سکیں گے۔

گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے اس سلسلے میں سندھ رجسٹریشن ترمیمی آرڈیننس 2024 کی منظوری دے دی، آرڈیننس کے تحت حق ملکیت کے لئے دائر دستاویزات کی ڈیٹا بیس سے آن لائن تصدیق کی جائے گی۔

گورنر کامران ٹیسوری کے دستخطوں کے بعد فوری طور پر آرڈیننس کا صوبہ بھر میں اطلاق ہوجائے گا۔ گورنر سندھ نے آرڈیننس کی منظوری آئین کے تحت حاصل اختیارات کے تحت دی ہے۔

اب جائیداد کے حوالے سے کسی بھی قسم کی دستاویزات کی تصدیق، فیس یا ٹیکس کی ادائیگی کے لیے بزریعہ ایس ایم ایس یا ای میل مطلع کیا جائے گا۔

Related Posts