سائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو 1010 سال قید کی سزا نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو ہلا کر رکھ دیا۔
فیصلے کے بعد پی ایس ایکس کے بیچ مارک کے ایس ای -100 انڈیکس میں 11 سو سے زائد پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی۔
پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق ایک بج کر 13 منٹ پر کے ایس ای -100 انڈیکس 1136 پوائنٹس کمی کے بعد 61 ہزار 637 پر آگیا، جو گزشتہ روز 62 ہزار 773 پر بند ہوا تھا۔
گزشتہ روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی دیکھی گئی تھی اور انڈیکس 63 ہزار کی نفسیاتی سطح سے بھی نیچے آ گیا تھا۔
پیر کو سرمایہ کاروں کے 1 کھرب 15 ارب اور 76 کروڑ روپے سے زائد ڈوب گئے تھے۔
اسٹاک مارکیٹ میں مندی کے باعث 100 انڈیکس 1095 پوائنٹس کمی کے ساتھ 62 ہزار 773 پوائنٹس پر بند ہوا تھا جبکہ 30 انڈیکس 21145.85 پر بند ہوا۔