پاکستان کی آئی ٹی کے شعبے میں بڑی کامیابی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان نے آئی ٹی کے شعبے میں 3 اہم سنگ میل عبور کرلیے ہیں۔

نگراں وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر عمر سیف کے مطابق ہم نے چین کے ساتھ ایک معاہدہ کیا ہے کہ وہ پاکستان کے ذریعے اپنے انٹرنیٹ ٹریفک کو روٹ کرنا شروع کرے۔

ان کے مطابق پاکستان کو ڈیجیٹل کنیکٹویٹی کا ایک علاقائی مرکز بنانا ہے، اس سے پاکستان کو انٹرنیٹ ٹرانزٹ ٹریفک کی مد میں بھاری ریونیو حاصل ہوسکتا ہے۔

 ڈاکٹر عمر سیف کے مطابق متحدہ عرب امارات کے ٹیلی کام آپریٹر نے پاکستان میں پہلے ڈیٹا سینٹر اور کیریئر نیوٹرل انٹرنیٹ ایکسچینج پوائنٹ کی بنیاد رکھ دی ہے جس سے ملک میں انٹرنیٹ کنکٹویٹی مزید پختہ ہوگی۔

ڈاکٹر عمر سیف کا کہنا ہے کہ اس ڈیٹا سینٹر کا کام پی ٹی سی ایل سنبھالے گی، پاکستان میں گوگل کلاؤڈ اور دیگر سروسز شروع ہوسکیں گی۔

ان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں انٹرنیٹ صارفین اب ان تمام سروسز تک مقامی طور پر رسائی حاصل کرسکیں گے۔

Related Posts