سال 2023 کے آخر میں نیٹ فلکس نے سب سے زیادہ پلیٹ فارم میں دیکھے جانے والی مقبول سیریز اور فلموں کی تازہ فہرست جاری کردی ہے، جس کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔
نیٹ فلکس کی جانب سے اعلان سامنے آیا ہے کہ وہ اب سال میں دو بار ’واٹ وی واچ‘ (What We Watched) کے نام سے ایک ’جامع رپورٹ‘ جاری کریں گے جس میں ان مقبول سیریز اور فلموں کی تفصیلات موجود ہوگی۔جن سیریز کو صارفین کی جانب سے زیادہ پسند کیا گیا ہے۔
کمپنی کی جانب سے جاری ہونے والی پہلی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نیٹ فلکس پر سب سے زیادہ دیکھی جانے والی سیریز ’دی نائٹ ایجنٹ سیزن ون‘ کو پوری دنیا میں 81 کروڑ 20 لاکھ گھنٹے دیکھا گیا۔
دوسرے نمبر پر ’جنی اور جارجیا سیزن ٹو‘ کو پوری دنیا میں 66 کروڑ 51 لاکھ گھنٹے دیکھا گیا۔
تیسرے نمبر پر جنوبی کوریا کی سُپر ہٹ سیریز ’دی گلوری سیزن ون‘ کو 62 کروڑ 28 لاکھ گھنٹے۔
چوتھے نمبر پر ’ویڈنزڈے‘ سیریز 50 کروڑ 77 لاکھ گھنٹے اور پانچویں نمبر پر ’کوئن شارلٹ: برجرٹن اسٹوری‘ کو 50 کروڑ 30 لاکھ گھنٹے دیکھا گیا۔
ٹاپ 5 میں جنوبی کورین ’دی گلوری‘ واحد سیریز جو انگریزی زبان میں نہیں ہے، یہ ایک ایسی خاتون کی کہانی تھی جو نوجوانی میں انہیں تنگ کرنے والے لوگوں سے کئی سال بعد بدلہ لیتی ہیں۔
واضح رہے کہ یہ فہرست صرف جنوری 2023 اور جون 2023 کے درمیان دیکھے گئے شوز پر مبنی ہے، نیٹ فلکس کے مطابق اب وہ ہر چھ ماہ بعد اس طرح کی رپورٹ جاری کی جائے گی۔