شعیب ملک سے شادی بڑی غلطی تھی، ثانیہ مرزا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شعیب ملک کی سابق اہلیہ اور بھارت کی سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے کہا ہے کہ انہیں شعیب ملک سے شادی کرنے پر پچھتاوا ہے۔

پاکستانی صحافی نے دعویٰ کیا ہے کہ ثانیہ پاکستان نہیں آنا چاہتیں۔ صحافی کے مطابق ثانیہ کا کہنا ہے کہ مجھے اپنے دوست احباب اور گھر والوں کی بات مان کر شعیب سے شادی نہیں کرنی چاہیے تھی کیونکہ وہ سب یہی کہتے تھے کہ یہ تمہارے لیے جیون ساتھی کے طور پر صحیح نہیں، مگر میں نے اپنی محبت کو اہمیت دی۔

ٹیلیفونک گفتگو کے دوران ثانیہ سے صحافی نعیم حنیف نے درخواست کی کہ آپ پاکستان آئیں ہم آپ کو خوش آمدید کہیں گے، جس پر انہوں نے کہا کہ اس وقت تو میں پاکستان نہیں آنا چاہتی، ہاں بعد میں کبھی دیکھیں گے۔

اس موقع پر ثانیہ نے سابقہ سسرال کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میرا ان سے کوئی گلہ شکوہ نہیں کیونکہ انہوں نے میرا بھرپور ساتھ دیا اور اس شادی کو بھی بچانے کی بھرپور کوشش کی۔

واضح رہے کہ شعیب ملک نے اداکارہ و ماڈل ثناء جاوید سے کراچی میں شادی کی جس میں ان کی والدہ، بہن اور بہنوئی نے شرکت نہیں کی، کیونکہ وہ شعیب کے اس عمل سے خوش نہیں تھے کہ انہوں نے ثانیہ جیسی اچھی لڑکی کو دھوکا کیوں دیا۔ 

Related Posts