کویت کی حکومت نے 9 بھارتی شہریوں کو رام مندر کا جشن منانے پر ملک سے بے دخل کردیا۔
گزشتہ دنوں انصاف کی دھجیاں اڑاتے ہوئے مودی سرکار نے ایودھیا میں بابری مسجد کی جگہ رام مندرکا افتتاح کیا۔
اس ظلم پر ہندو شدت پسندوں نے بھارت سمیت دنیا بھر میں جشن منایا۔ کویت میں مقیم ہندو انتہا پسندوں نے بھی مٹھائیاں تقسیم کیں، تاہم یہ عمل انہیں مہنگا پڑ گیا۔
کویت نے اسلام دشمن متعصب بھارتی حکومت کو آئینہ دکھاتے ہوئے رام مندر کا جشن منانے والے نو بھارتی شہریوں کو پکڑ کر ملک سے بے دخل کر دیا۔
بھارتی شہریوں کے نفرت انگیز اقدام پر کویتی حکام نے کارروائی کرتے ہوئے انہیں نوکری سے برخاست کروا کر اسی رات ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔
ماضی میں بھی بھارتی شہری اپنی عادت سے مجبور ہوکر اسلام دشمنی کے اظہار کے باعث کویت میں سزاؤں اور ملک بدری کا سامنا کرتے رہے ہیں۔ اس پر بھی ہندو انتہا پسند اوقات سے باہر نکلے تو کویتی حکام نے بھی حساب برابر کر دیا۔