قومی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے کہا ہے کہ دوسرے کیا کہہ رہے ہیں، اس کی فکر نہیں کرنی چاہیے کیونکہ لوگ تو کہیں گے ہی ان کا یہ ہی کام ہے۔آپ زندگی میں جو کرنا چاہتے ہیں وہ ضرور کریں۔
پاکستانی اداکارہ ثناء جاوید سے حال ہی میں شادی کرنے والے قومی ٹیم کے سابق کپتان کا ایک انٹرویو کلپ سوشل میڈیا پر گردش کر رہا ہے۔
شعیب ملک کا دوران انٹرویو کہنا تھاکہ ہمیں اپنی زندگی اسی طرح گزارنی چاہیے جس طرح ہم چاہتے ہیں۔دوسرے کیا کہہ رہے ہیں، اس کی فکر نہیں کرنی چاہیے کیونکہ وہ کچھ نہ کچھ تو کہیں گے ہی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر آپ کو یہ سمجھنے میں 20 سال لگتے ہیں کہ آپ کیا چاہتے ہیں تو کوئی بات نہیں، آپ 20 سال بعد ہی سہی آپ وہ ہی کریں جو آپ چاہتے ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں سے شعیب ملک اداکارہ ثناء جاوید سے اپنی شادی اور بھارتی سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے طلاق کے باعث شہہ سرخیوں کا حصہ بن گئے ہیں۔