تہران: ایران کے وزیر خارجہ پاکستانی قیادت سے ملاقات کے لیے ایک روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔
ذرائع کے مطابق ایڈیشنل سیکریٹری خارجہ نے نورخان ایئربیس پر ایران کے وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان کا استقبال کیا۔
ذرائع کے مطابق دورے کے دوران ایران میں 9 پاکستانی شہریوں کے قتل سمیت ایران کی دراندازی پر بھی بات چیت ہوگی۔
ملاقات کے بعد دونوں وزرائے خارجہ مشترکہ پریس کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے۔پاکستان اور ایران کے وزرائے خارجہ کے مابین وفود کی سطح پر مذاکرات بھی ہوں گے۔
واضح رہے کہ ایرانی وزیر خارجہ اپنے شیڈول کے مطابق پاکستان کے دورے پر اتوار کی شب خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد پہنچے ہیں۔