انڈر 19 ورلڈ کپ: پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 10 وکٹوں سے شکست دیدی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

انڈر 19 ورلڈ کپ: پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 10 وکٹوں سے شکست دیدی
انڈر 19 ورلڈ کپ: پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 10 وکٹوں سے شکست دیدی

پاکستان نے آئی سی سی انڈر 19 میں کامیابیوں کی ہیٹ ٹرک کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کو 10 وکٹوں سے ہرا دیا۔

پاکستان نے ایسٹ لندن میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ کی جانب سے دیا جانے والا 141 رنز کا ہدف باآسانی 26ویں اوور میں بغیر کسی نقصان کے پورا کرلیا۔

شاہ زیب خان نے 80 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، شامل حسین بھی 54 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، نیوزی لینڈ کا کوئی بھی بولر پاکستانی اوپننگ جوڑی کو آؤٹ نہیں کرسکا۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم اس سے قبل پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 140 رنز پر ڈھیر ہوئی تھی، اسٹاک پول 42 اور اولیویر 29 رنز بنا کر نمایاں رہے تھے۔

پاکستان کی جانب سے عبید شاہ اور عرفات منہاس نے تین، تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، نوید احمد نے دو، محمد ذیشان اور علی اسفند نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

Related Posts