سابق گلوکارہ رابی پیرزادہ نے اپنے چاہنے والوں کو خوشخبری سناتے ہوئے ’حیا بائی رابی‘ کے نام سے کپڑوں کا برانڈ لانچ کر دیا۔
سوشل میڈیا پر شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ نے ایک پوسٹ شیئر کی، جس میں انہوں نے ’حیا بائی رابی‘ کے نام سے کپڑوں کا ایک برانڈ لانچ کرنے کی خبردی۔ اُنہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’آخرکار مجھے اب ’حیا بائیرابی‘کا پہلا آڈٹ مل گیا۔
Finally got the first audit of #hayabyRabi , I want to make it the best clothing brand of Pakistan with highest quality and serve for our women working in #rabipirzadafoundation
Pray for me ????????
#PakistanExposes pic.twitter.com/lkcLqzpU4C— Rabi Pirzada (@Rabipirzada) January 26, 2024
سابقہ گلوکارہ نے کہا کہ مجھے دعاؤں میں یاد رکھیں، میں ’حیا بائیرابی‘کو پاکستان میں اعلیٰ ترین معیار کیساتھ کپڑوں کا بہترین برانڈ بنانے اور رابی پیرزادہ فاؤنڈیشن میں کام کرنیوالی خواتین کی مدد کرنے کے لیے پر عزم ہوں۔
واضح رہے کہ سابقہ اداکارہ رابی پیرزادہ کا شمار پاکستان کی سابق پاپ گلوکارہ، نغمہ نگار اور ٹیلی ویژن میزبان طور پر ہوتا تھا۔ انہوں نے اچانک شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی۔