پنجاب میں ہر جانب دھند کے ڈیرے، موٹر وے آمدو رفت کیلئے بند

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور: پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند چھائی ہوئی ہے، جس کے باعث موٹر وے کو متعدد مقامات پر آمدورفت کے لئے بند کردیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ موٹروے ایم3 شدید دھندکے باعث ٹریفک کیلئے بند کردی گئی ہے،موٹروے ایم2 لاہور سے کوٹ مومن تک دھندکی وجہ سے بند ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ موٹروے ایم4 فیصل آبادسے پنڈی بھٹیاں تک بند ہے جبکہ لاہورسیالکوٹ موٹروے کو دھندکی وجہ سے بندکردیاگیا۔

اس کے علاوہ موٹروے ایم 5 شیرشاہ سے اوچ شریف تک دھندکی وجہ سے بند کردی گئی ہے۔ چونیاں شہر اور گردونواح میں شدید دھند ہے جبکہ حدنگاہ انتہائی کم رہ گئی۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق شہریوں سے درخواست ہے کہ دھند کہ اوقات میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

Related Posts