زندگی میں شادی اولین ترجیح نہیں،تاپسی پنو

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارتی اداکارہ تاپسی پنو کا کہنا ہے کہ میری زندگی میں شادی اولین ترجیح نہیں ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اداکارہ تاپسی پنوں کا کہنا تھا کہ میڈیا کی خوشی کیلیے اس وقت بہت ساری شادیاں منعقد ہو رہی ہیں۔

تاپسی پنو نے کہا کہ فی الحال شادی میری زندگی کی اولین ترجیح نہیں ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ شادی میری فہرست میں کبھی نہیں رہی لہٰذا میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کے بارے میں نہیں سوچ رہی۔

اداکارہ نے کہا کہ صرف اپنے کیریئر کے بارے میں سوچ رہی ہوں، میری مختلف پروڈکشنز مختلف مراحل میں ہیں، میں ابھی نئی پروڈیوسر ہوں اور کوئی غلطی نہیں کرنا چاہتی۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ آپ کے فنڈرز آپ کی فلم کی پشت پناہی کرنے میں کتنی دلچسپی دکھاتے ہیں، وہ پھر بھی مسالہ شامل کرنا چاہیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ اس دوران مجھے بہت کچھ سیکھنے کا تجربہ ہوا، اب مجھے معلوم ہوا کہ خواتین پروڈکشن میں آنے کیلیے رضامند کیوں نہیں ہوتیں کیونکہ یہ بھاری ذمہ داری ہوتی ہے۔ان کے مطابق اداکارہ سے پروڈیوسر بننے کا سفر بالکل بھی آسان نہیں تھا۔

Related Posts