محسن نقوی کو چیئرمین پی سی بی لگانے کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

محسن نقوی کو چیئرمین پی سی بی لگانے کا فیصلہ
محسن نقوی کو چیئرمین پی سی بی لگانے کا فیصلہ

لاہور: نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو ذکاء اشرف کی جگہ چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی لگانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ذکا اشرف کا بطور چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی استعفیٰ منظور کرلیا گیا، نگراں وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ نے ذکا اشرف کا استعفیٰ منظور کیا۔

ذرائع کے مطابق محسن نقوی کو ذکا اشرف کی جگہ چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی لگانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جلد جاری کئے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق محسن نقوی پی سی بی گورننگ بورڈ کے لئے بھی نامزد ہوں گے، یاد رہے کہ محسن نقوی اس وقت نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف نے 19 جنوری کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

Related Posts