شراب کی زیادتی، میکسویل اسپتال پہنچ گئے

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شراب کی زیادتی، میکسویل اسپتال پہنچ گئے
شراب کی زیادتی، میکسویل اسپتال پہنچ گئے

رات دیر گئے پارٹی میں ضرورت سے زیادہ شراب پینے کے باعث آسٹریلیا کے جارح مزاج مڈل آرڈر بیٹر گلین میکسویل کو اسپتال میں داخل کرانا پڑ گیا۔

دی ٹیلی گراف کی رپورٹ میں اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ گلین میکسویل کو ایڈیلیڈ میں رات دیر تک پارٹی کے بعد جمعے کے روز ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا۔

میڈیا رپورٹس میں اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ میکسویل کو زیادہ شراب پینے کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا جہاں طبی عملے نے ان کا معائنہ کیا اور میکسویل نے اسی روز اسپتال سے گھر منتقل ہوگئے۔

میکسویل نے آخری میچ بگ بیش کا 15 جنوری کو کھیلا تھا جس میں انہوں نے میلبرن اسٹارز کی نمائندگی کی تھی۔

رپورٹس سے پتہ چلتا ہے کہ اوول میں کھیلے گئے ٹیسٹ میں شریک آسٹریلیا اور ویسٹ ایڈیز کے کھلاڑیوں نے بھی اس کانسرٹ میں شرکت کی تاہم میکسویل علیحدہ سے کانسرٹ میں پہنچے تھے۔

انہیں ویسٹ انڈیز کے خلاف ایک روزہ میچوں کی سیریز میں آرام دیا ہے تاہم وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

Related Posts