کراچی میں وائر لیس گیٹ کے پاس ایک گھر کے اندر سے پانچ لاشیں ملی ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ بیوی اور بچوں کو زہر دے کر مارا گیا، گھر کے سربراہ نے پھندا لگا کر خودکشی کی۔
دلخراش واقعہ تھانہ ایئرپورٹ کی حدود میں فلک ناز اپارٹمنٹ میں پیش آیا۔ احسن رضا رضوی نامی شہری نے تین بچوں جبرائیل ، میکائیل اور بچی ام ہانی اور اہلیہ ندا رضوی کی جان لے لی۔
ابتدائی طور پر پولیس کا کہنا ہے کہ بیوی اور بچوں کو زہر دے کر مارا گیا، گھر کے سربراہ نے پھندا لگا کر خودکشی کی، بتایا جا رہا ہے کہ مذکورہ شہری گھریلو پریشانیوں سے تنگ تھا۔
واقعہ کی مزید تفتیش جاری ہے۔ ایس ایس پی ملیر طارق الہی مستوئی خود موقع پر پہنچ گئے۔ لاشوں کی اطلاع کے بعد بڑی تعداد میں علاقہ مکین بھی جمع ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق متوفی نے خودکشی سے قبل خط بھی لکھا تھا۔ واضح رہے کہ کراچی میں اس طرح کے لرزہ خیز واقعات اس سے قبل بھی سامنے آچکے ہیں۔
آپ تنہا نہیں، مدد دستیاب ہے
ذہنی دباؤ اور پریشانی آج کی تیز رفتار زندگی میں بہت عام ہے۔ مشکلات سے نمٹنے کیلئے ہر انسان کو سہارے، اچھے مشورے اور رہنمائی کی ضرورت ہوتی ہے۔ براہ کرم آپ ہیلپ لائن سے رابطہ کریں۔
- اگر آپ اداس محسوس کر رہے ہیں۔ آپ تنگ ماحول میں کام کرنے کی وجہ سے تناؤ محسوس کر رہے ہیں۔
- کسی بھی بیماری کی وجہ سے پریشانی محسوس کر رہے ہیں یا حال میں آپ کوئی ذہنی بیماری کی تشخیص ہوئی ہے۔
- آپ کے ڈاکٹر نے آپ کو کونسلنگ لینے کا مشورہ دیا ہے، آپ محسوس کر رہے ہیں کہ آپ کیفیت کو کوئی نہیں سمجھ رہا ہے۔
آپ درج ذیل ہیلپ لائنز سے رابطہ کرسکتے ہیں اور ان سے بات کرسکتے ہیں۔
- مائنڈ آرگنائزیشن: 35761999 042
- امنگ: 4288665 0317
- ٹاک ٹومی ڈاٹ پی کے: 4065139 0333
- بات کرو: 5743344 0335
- تسکین: 5267936 0332
- روح: 3337664 0333
- روزن: 22444 0800
- اوپن کونسلنگ 35761999 042
یہاں یہ بات اہم ہے کہ آپ کو کیا کرنا چاہیے۔ اگر آپ کا کوئی جاننے والا فرد خودکشی کرنے کی کوشش کرتا ہے یا کسی بھی طرح کی علامات ظاہر کرتا ہے، تو براہ کرم درج ذیل ہدایات پرلازمی عمل کریں۔
- اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کریں کہ انہیں تنہا نہ چھوڑیں۔
- ایسی چیزوں کو اِن کے پاس سے ہٹا دیں جس سے وہ خود کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔
- ایسے فرد کو طبی یا ذہنی صحت کے ماہر سے مدد لینے کے لیے اس کی حوصلہ افزائی کریں۔