فائزہ گیلانی نے اپنی بیماری سے متعلق مداحوں کو بتادیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فائزہ گیلانی نے اپنی بیماری سے متعلق مداحوں کو بتادیا
فائزہ گیلانی نے اپنی بیماری سے متعلق مداحوں کو بتادیا

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ فائزہ گیلانی نے اپنی بیماری سے متعلق مداحوں کو آگاہ کیا۔

حالیہ انٹرویو میں معروف اداکارہ فائزہ گیلانی نے اپنی بیماری سے متعلق بتایا کہ یہ بیماری انہیں بچپن سے لاحق ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ میرے ہاتھ بچپن سے کپکپاتے ہیں اور کبھی یہ زیادہ ہوجاتا ہے اور کبھی کم ہوتا ہے لیکن زیادہ تب ہوتا ہے جب مجھے انزائٹی محسوس ہوتی ہے کوئی منفی باتیں ساتھ چل رہی ہوتی ہیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ ماضی میں امتحان دیتے وقت بھی میرے ہاتھ کپکپا رہے ہوتے تھے کسی نے کام کہا کہ میڈم ان کے ہاتھ کانپ رہے ہیں تو ٹیچر نے بتایا کہ نہیں اس کے ساتھ شروع سے ایسا ہوتا ہے۔

فائزہ گیلانی کا کہنا تھا کہ وقت کے ساتھ ساتھ علم ہوتا ہے کہ یہ کیوں ہورہا ہے تو پھر آپ اس سے متعلق معلوم کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لوگ سوشل انزائٹی کے بارے میں بات نہیں کرتے لیکن میں سمجھتی ہوں کہ اس سے متعلق آگاہی فراہم کرنا چاہیے۔

فائزہ گیلانی نے کہا کہ ان سب سے کا تعلق بچپن سے بھی ہوتا ہے جب آپ بچوں کی دیکھ بھال کریں تو چھوٹی چھوٹی باتوں کا خیال رکھیں اور انہیں مذاق کا نشانہ نہ بنائیں اور ہر بات پر نہ ٹوکیں۔

فائزہ گیلانی کا کہنا تھا کہ آدھی زندگی لاہور میں گزری ہے شادی کے بعد کراچی شفٹ ہوئی اور اب کراچی میں رہائش پذیر ہوں۔

Related Posts