کیا آپ کو شکیرا کے اس سچ کا علم ہے؟

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کیا آپ کو شکیرا کے اس سچ کا علم ہے؟
کیا آپ کو شکیرا کے اس سچ کا علم ہے؟

کولمبیا سے تعلق رکھنے والی معروف گلوکارہ شکیرا نے بچپن کی یادیں شیئر کرتے ہوئے ایک عجیب و غریب انکشاف کیا ہے۔

اسکول کی زندگی کسی شخص کے مستقبل کی تشکیل میں بہت اہم ہوتی ہے تاہم یہ ابتدائی دور کئی مشہور شخصیات کے لیے کافی مایوس کن بھی ثابت ہوچکے ہیں۔

آج کی معروف ترین گلوکارہ شکیرا نے ایسا ہی کچھ اپنے اسکول کے دنوں میں محسوس کیا۔

حال ہی میں عالمی پاپ سنسنیشن شکیرا نے اسکول کے سنہری دور کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں اسکول کے میوزک گروپ میں اپنی بھاری آواز کے باعث داخلہ بھی نہیں دیا گیا تھا۔

اسکول ٹیچر کا کہنا تھا کہ شکیرا بکری کی طرح گاتی تھی جس کی وجہ سے انہیں میوزک گروپ میں شامل نہیں کرسکتے۔

اسکول کے میوزک ٹیچر نے ان پر پاندی عائد کرنے کے ساتھ ساتھانہیں بارہا یہ احساس بھی دلایا گیا تھا کہ میوزک کے حوالے سے ان کا کوئی مستقبل نہیں ہے۔ یہاں تک کہ ان کے ہم جماعت ساتھی بھی ان کا مزاق اڑا کر تنگ کرتے کہ وہ بکری جیسی لگتی ہے۔ٹیچر کا یہ رویہ گلوکارہ کے لیے کافی افسردہ رہا۔

شکیرا کا انٹرویو لینے والے اینکر نے ان کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے ریمارکس دیے کہ ماضی میں تنقید کا نشانہ بننے والی یہ بکری آج کی سب سے بڑی پاپ گلوکارہ اور ڈانسر ہے جس نے اپنا خواب سچ کر دکھایا۔

شکیرا نے بتایا کہ گلوکاری کے حوالے سے ان کے والد نے نہ صرف ان کی حوصلہ افزائی کی بلکہ موسیقی میں کیریئر بنانے کے ان کے فیصلے کی حمایت کرتے ہوئے انہیں اپنے شوق کی پیروی کرنے کی بھی ترغیب دی۔

Related Posts