مولانا فضل الرحمن کا ‘غیبی’ ذریعہ معاش کیا ہے؟

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اپنے ذریعہ معاش اور اثاثوں کے حوالے سے ایک دلچسپ بیان دیا ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں میزبان نے مولانا فضل الرحمان سے پوچھا کہ آپ کے ماشاءاللہ بہت سے گھر ہیں، آپ کی جائیداد آپ کی زمینیں ہیں، جس پر مولانا فضل الرحمن نے فوراً جواب دیا کہ کوئی زمینیں نہیں ہیں۔‘

خاتون میزبان نے پھر پوچھا: تو ذریعہ معاش کیا ہے؟

جواباً مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ذریعہ معاش اللہ کی طرف سے غیبی مدد ہے۔

میزبان نے مسکراتے ہوئے کہا کہ میں بھی غیبی مدد کی دعا کرلوں پھر؟

جس پر مولانا فضل الرحمان نے سورۃ آل عمران کی آیت نمبر 37 ”وَاللّٰہُ یَرۡزُقُ مَنۡ یَّشَآءُ بِغَیۡرِ حِسَابٍ“ ( اور بیشک اللہ تعالٰی جسے چاہے بے شمار روزی دے) پڑھی اور ہنستے ہوئے بولے اگر وہ بے حساب دیتا ہے تو ہم کون ہوتے ہیں اس کا حساب کریں۔

 

 

مولانا فضل الرحمان کے اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب تنقید کی جا رہی ہے۔

Related Posts