افغانستان میں تباہ روسی طیارے کے ساتھ کیا ہوا؟

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

افغان صوبے بدخشاں میں گر کر تباہ ہونے والے روسی طیارے کے 4 مسافر بچ گئے جبکہ بقیہ 2 مسافروں کی تلاش جاری ہے۔

افغان وزارت ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ  حادثے کا شکار  طیارہ ضلع کوف آب کے  پہاڑی علاقے میں مل گیا ہے، حادثے میں پائلٹ سمیت 4 مسافر زندہ بچ گئے ہیں اور  2 لاپتہ مسافروں کی تلاش جاری ہے۔

طیارہ بدخشاں کے پہاڑی علاقے میں گزشتہ روز حادثے کا شکار ہوا تھا، روسی ایوی ایشن حکام کے مطابق طیارے میں ایک روسی مریضہ سمیت 6 افراد سوار تھے، طیارہ براستہ بھارت اور ازبکستان، تھائی لینڈ سے روس جا رہا تھا۔

روسی میڈیا کے مطابق ریڈار  سے غائب ہونے سے پہلے پائلٹ نے فیول کم ہونے اور تاجکستان میں لینڈنگ کی کوشش کرنے کی اطلاع دی تھی، حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔

Related Posts