قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے میچ کے بعد بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوری کوئی رزلٹ نہیں ملتا، چیزیں برداشت کرنا پڑتی ہیں۔
نیوزی لینڈ کے خلاف آخری ٹی ٹوئنٹی میں جیت کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہین آفریدی نے کہا کہ پانچ میچز میں دیکھنا تھا کہ ورلڈ کپ کےلیے ٹیم کیسے بنائیں۔
ہم سب کچھ دیکھنا چاہتے ہیں کہ کون کس پوزیشن پر مستحکم ہے، عباس آفریدی اچھا ٹیلنٹ ہے، اس کے ہونے سے بولنگ میں اوراستحکام آیا، صائم ایوب سے سیریزمیں اچھا نہیں ہوسکا لیکن وہ بھی اچھا ٹیلنٹ ہے۔
انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کے لیے بھی آسان نہیں ہوتا کہ ایسی کنڈیشنز میں مشکل بولرزکوکھیلیں، ہم ورلڈکپ کی تیاری میں تھے، حسیب اللہ کوبھی اس لیے موقع دیا کہ اس کو مستقبل کے لیے اعتماد ملے۔