ثانیہ مرزا کی بہن انعم مرزا نے بیان جاری کر دیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ثانیہ مرزا کی بہن انعم مرزا نے بیان جاری کر دیا
ثانیہ مرزا کی بہن انعم مرزا نے بیان جاری کر دیا

سوشل میڈیا پر سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی بہن انعم مرزا نے جاری بیان میں شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی طلاق کی تصدیق کر دی۔

شعیب ملک اور اداکارہ ثنا جاوید نے ہفتہ 20 جنوری کی صبح انسٹاگرام پر شادی کی مشترکہ تصاویر جاری کیں اور کیپشن میں ‘الحمداللہ’ لکھا، دونوں کی تصویریں اور شادی کی خبر سوشل میڈیا پر مقبول ہوگئی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Anam Mirza (@anammirzaaa)

ذرائع کی جانب سے یہ دعویٰ کیا جا رہاتھا کہ شعیب اور ثانیہ میں طلاق ہو چکی ہے جب کہ گزشتہ روز ٹینس اسٹار کے والد عمران مرزا نے بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی بیٹی نے خلع لی ہے۔

اب اتوار کی صبح انعم مرزا نے انسٹاگرام پر اپنے اہلخانہ اور ثانیہ کی ٹیم کی جانب سے ایک بیان جاری کیا ہے۔

سامنے آنے والے نوٹ میں لکھا گیا ‘ثانیہ نے ہمیشہ عوام سے اپنی نجی زندگی کو پوشیدہ رکھا، البتہ آج ضرورت پیش آگئی ہے کہ وہ یہ بات سب سے شیئر کرے کہ شعیب اور اس کی طلاق کو کچھ ماہ گزر چکے ہیں’۔

پوسٹ میں مزید کہا گیا کہ ‘ثانیہ اپنے سابق شوہر شعیب کی نئی زندگی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتی ہیں’۔

انعم مرزا کے نوٹ میں مداحوں سے درخواست کی گئی کہ ‘ثانیہ کی زندگی کے اس نازک وقت پر ہم تمام مداحوں سے اپیل کرتے ہیں کہ کسی قسم کی جھوٹی خبروں پر توجہ نہ دیں اور پرائیویسی کا خیال رکھیں’۔

ثانیہ مرزا کے والد عمران مرزا کی جانب سے بھی یہ ہی نوٹ ایکس اکاؤنٹ پر شیئر کیا گیا ہے۔

Related Posts