اسرائیلی فوج کی غزہ میں شدید بمباری ،مزید 165 فلسطینی شہید

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسرائیلی فوج کی غزہ میں شدید بمباری ،مزید 165 فلسطینی شہید
اسرائیلی فوج کی غزہ میں شدید بمباری ،مزید 165 فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج نے غزہ کے رہائشی علاقوں میں شدید بمباری کی جس کے باعث مزید 165فلسطینی شہید ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ جنوبی غزہ کے علاقے خان یونس میں نصر اور العمل اسپتال کے قریب شدید کشیدگی دیکھنے میں آئی۔

رفح اور بریج کیمپ پر حملے میں مزید 5 فلسطینی شہید ہوگئے جس کے بعد شہدا کی مجموعی تعداد 25 ہزار تک پہنچ گئی۔

اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے سے 22 فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا، جنوبی لبنان پر ڈرون طیارے سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں حزب اللہ کے 2 ارکان شہید ہوگئے۔

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں غزہ کی 85 فیصد آبادی بے گھر ہوچکی ہے جبکہ تباہی کے بعد قحط اور بیماریاں پھیلنے کا خطرہ بڑھ چکا ہے۔

یونیسیف کے مطابق غزہ میں جنگ کے دوران 20 ہزار بچوں کی پیدائش ہوئی، جنگ زدہ علاقوں میں بچے کی پیدائش ایک اور زندگی کو جہنم میں ڈالنے کے مترادف ہے۔

Related Posts