پاکستان ایران تعلقات معمول پر آنے کے بعد فضائی ٹریفک بحال

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: پاکستان اور ایران کے درمیان تعلقات معمول پر آنے کے بعد فضائی ٹریفک بھی پوری طرح سے بحال ہوگئی۔

ایران سمیت مغربی سمت سے پاکستان کی فضائی حدود آنے والی پروازوں کی تعداد معمول پر آگئی۔ مغربی سمیت سے پاکستان کی حدود میں آنے والی پروازوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا۔

پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرکے گزرنے والی پروازوں سے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو خطیر آمدنی ہوتی ہے۔یومیہ 700 پروازیں پاکستان کی فضائی حدود سے گزر رہی ہیں۔

واضح رہے کہ پاک ایران کشیدگی کے پیش نظر گزشتہ دنوں پاکستانی حدود سے گزرنے والی پروازوں کی تعداد یومیہ 400 تک آگئی تھی۔

Related Posts