سعودی عرب اور امارات میں ملازمت کے بہترین مواقع کے متعلق جانئے

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پروفیشنل نیٹ ورک لنکڈ اِن نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں ان 15 شعبوں کی فہرست جاری کی جن میں سب سے زیادہ ملازمتیں پیدا ہو رہی ہیں۔

لنکڈ اِن کے مطابق سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں گزشتہ پانچ سالوں میں سب سے تیزی سے بڑھتی ہوئی ملازمتیں اس بات پر روشنی ڈالتی ہیں کہ افرادی قوت کس طرف جا رہی ہے اور اس سلسلے میں کس مہارت کی ضرورت ہے۔

سعودی عرب میں تیزی سے ترقی کرنے والی 15 ملازمتیں

1 پیشنٹ کیئر ٹیکنیشن: مریضوں کو ان کی بنیادی ضروریات میں مدد کرتے ہیں۔ وہ طبی کاموں کی ایک سلسلہ انجام دیتے ہیں اور صحت یابی میں آسانی کے لیے مدد فراہم کرتے ہیں۔

2انفارمیشن سسٹم انالسٹ: وہ کمپنی کے کمپیوٹر سسٹمز اور سافٹ ویئر کی ضروریات کا تعین کرنے کے لیے اس کی انفارمیشن ٹیکنالوجی کا جائزہ لیتے ہیں اور اس کے مطابق حل تخلیق یا تجویز کرتے ہیں۔

3 بی آئی ایم کوآرڈینیٹر: بلڈنگ انفارمیشن ماڈلنگ کوآرڈینیٹر پروجیکٹ کے ڈیزائن اور تعمیراتی مراحل میں ڈیجیٹل عمل کے ذمہ دار ہیں۔

4ہیلتھ اینڈ سیفٹی مینیجر: وہ کام کے محفوظ ماحول کو یقینی بناتے ہیں۔ وہ مشکلات کی تشخیص، محفوظ آپریشنل طریقہ کار کی تیاری اور سائٹس کا معائنہ کرتے ہیں۔

5ہیومن ریسورس آپریشنز اسپیشلسٹ: وہ محکمہ میں انتظامی اور آپریشنل کاموں کو ہینڈل کرتے ہیں بشمول پے رول ، فوائد، ریکارڈ کیپنگ وغیرہ۔

6 ماحولیاتی ماہر: یہ ماہرین ماحولیات کے قواعد و ضوابط اور معیار کو یقینی بنانے، مسائل کی تشخیص اور انتظام کو یقینی بنانے پر توجہ دیتے ہیں۔

7شراکت داری کے ماہر: وہ شراکت داروں اور کمپنیوں کے درمیان رابطوں اور تعلقات کی نگرانی کرتے، برقرار رکھتے اور انہیں مزید بہتر بناتے ہیں۔

8 پروجیکٹ مینجمنٹ اسپیشلسٹ: وہ شروع سے اختتام تک پروجیکٹس کی نگرانی اور ان کا انتظام کرتے ہیں۔ وہ منصوبہ بندی، عملدرآمد اور نگرانی کے ذمہ دار ہیں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ اہداف کی تکمیل اور بجٹ کے اندر ہو۔

9قانونی ماہر: وہ بروقت قانونی مہارت پیش کرتے ہیں اور دیگر کاموں کے علاوہ فراہم کنندگان اور صارفین کے ساتھ لائسنس کے معاہدوں اور خدمات پر گفت و شنید کرتے ہیں۔

10کانٹینٹ کرئیٹر: وہ عام طور پر آن لائن پلیٹ فارمز پر مختلف قسم کے تحریری اور صوتی و بصری مواد تیار کرتے ہیں۔ سامعین کو متوجہ کرنے کے لیے مواد تخلیق کرتے ہیں اور میڈیا پلیٹ فارمز پر برانڈز کی تشہیر میں مدد دیتے ہیں۔

11انٹرفیس اسپیشلسٹ: وہ ماہرین ہیں جو ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر بریفنگ سے لے کر تصور، ڈیزائن اور صارف کے تجربات کے نفاذ تک صارف کے سفر کی تخلیق کرتے ہیں۔

12ٹیلنٹ ایکوزیشن اسپیشلسٹ: وہ کسی تنظیم کے اندر نئے ٹیلنٹ کو راغب کرنے، انٹرویو کرنے، ملازمت دینے اور اپنے ساتھ شامل کرنے کے لیے طویل مدتی حکمت عملی تیار کرتے ہیں۔

13کمرشل مینیجر: وہ تجارتی انتظام، معاہدے کے مذاکرات اور معاہدہ کے انتظام پر توجہ دیتے ہیں۔

14 ماہر کمپلائنس: کمپلائنس کے ماہرین بڑے پیمانے پر آڈٹ کرتے ہیں، خطرات کے لیول کا جائزہ لیتے ہیں اور ڈیٹا اور رپورٹنگ کے خلا کو پر کرنے کے لیے اصلاحی منصوبے اور ریگولیٹری کی پابندی کو یقینی بناتے ہیں۔

15۔ پروکیورمنٹ کنٹریکٹ سپیشلسٹ: وہ نئے سپلائرز کی تلاش کرتے ہیں، اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ تمام خریداریاں اور مواد مخصوص ضروریات کے مطابق ہوں۔ وہ دکانداروں کے ساتھ گفت و شنید بھی کرتے ہیں اور خریداری کے آرڈرز اور انوائسنگ کے طریقہ کار کا انتظام کرتے ہیں۔

 امارات میں 15 تیزی سے بڑھتی ہوئی ملازمتیں

1رئیل اسٹیٹ کنسلٹنٹ: ریئل اسٹیٹ کنسلٹنٹ کلائنٹس اور سرمایہ کاروں کو جائیداد کی خرید و فروخت کے بارے میں مشورہ دیتے ہیں۔

2 پارٹنرشپ اسپیشلسٹ: پارٹنرشپ کے ماہرین شراکت داروں اور کمپنیوں کے درمیان رابطوں اور تعلقات کو منظم کرتے، برقرار رکھتے اور تیار کرتے ہیں۔

3 مشیر برائے گروی: گروی [مورٹگیج] کے مشیر گاہکوں کو گھر کی فنانسنگ کے عمل سے گزرنے میں مدد کرتے ہیں اور بینک اور کلائنٹ کے درمیان رابطے کے طور پر کام کرتے ہیں۔

4پرائیویٹ کلائنٹ ایڈوائزر: وہ مالیاتی فرموں کی جانب سے کلائنٹس کے ساتھ براہ راست کام کرتے ہیں تاکہ مالی انتظام اور مالی معاملات کے بارے میں مشورہ فراہم کریں۔

5 گروتھ مینیجر: وہ سامعین کے سائز اور آمدنی کے لحاظ سے کمپنی کی ترقی کی پیمائش کرنے کے لیے ڈیٹا پر مبنی طریقہ استعمال کرتے ہیں اور کاروبار کی ترقی کے لیے حکمت عملی تیار کرتے ہیں۔

6ماہرِ تعمیرات: بلڈنگ انفارمیشن ماڈلنگ کے ماہرینِ تعمیرات عمارتوں اور بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کو ڈیزائن کرنے کے لیے بلڈنگ انفارمیشن ٹیکنالوجی – کسی ڈھانچے کی تھری ڈی ڈیجیٹل نمائندگی میں مہارت رکھتے ہیں۔

7 نمائندہ برائے سیلز ڈیولپمنٹ: وہ سیلز ایگزیکٹوز ہیں جو رسائی، پراسپیکٹنگ اور کوالیفائنگ لیڈز پر توجہ مرکوز کرتے ہیں۔

8بینکنگ آفیسر: بینکنگ آفیسر بینکنگ انڈسٹری کے اندر کام کرتے ہیں اور کسٹمر سروس، اکاؤنٹ مینجمنٹ اور مالیاتی خدمات سے لے کر مختلف کام سنبھالتے ہیں۔

9 بیک اینڈ ڈیویلپر: وہ سرور کی ٹیکنالوجی بناتے اور کوڈنگ کرتے ہیں جو فرنٹ اینڈ ویب اور موبائل ایپلیکیشنز کو طاقت دیتی ہے۔

10 فرنٹ اینڈ ڈیولپر: وہ ویب سائٹس کے لیے تمام فرنٹ اینڈ سے متعلق کاموں کے لیے ذمہ دار ہیں۔ وہ جاوا اسکرپٹ، ایچ ٹی ایم ایل اور سی ایس ایس کا استعمال کرتے ہوئے کوڈ کا تجزیہ اور مکمل سافٹ ویئر ڈیزائن کرتے ہیں جبکہ استعمال کو یقینی بناتے ہوئے پروگراموں کو بہتر بناتے ہیں۔

11ٹیکس ایسوسی ایٹ: ٹیکس ایسوسی ایٹس بنیادی طور پر ٹیکس کی تعمیل، منصوبہ بندی اور رپورٹنگ میں اپنے آجر یا کلائنٹ کی مدد کرنے پر مرکوز ہیں۔

12مالیاتی آڈیٹر: مالیاتی آڈیٹر قوانین کی تعمیل کو یقینی بنانے کے لیے مالیاتی ریکارڈ، بیانات، اور کاروبار یا افراد کے لین دین کا جائزہ لیتے ہیں۔

13تھری ڈی آرٹسٹ: تھری ڈی فنکار تین جہتی ڈیجیٹل آرٹ ورک، ماڈل، اینیمیشن اور بصری اثرات بنانے میں مہارت رکھتے ہیں۔

14چیف مارکیٹنگ آفیسر: چیف مارکیٹنگ آفیسرز کمپنی کی مارکیٹنگ اور برانڈنگ کی کوششوں کی نگرانی اور رہنمائی کرتے ہیں۔ کمپنی کی مصنوعات یا خدمات کو فروغ دینے کے لیے حکمت عملی تیار کرنے اور ان پر عمل درآمد میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

15پروڈکٹ ڈیزائنر: وہ نئی مصنوعات کے ڈیزائن بنانے کے ذمہ دار ہیں جو گاہک کی ضروریات پوری کریں۔

Related Posts