کوئٹہ: دکی کی کوئلہ کان میں گیس بھرنے سے 3 کان کن جان سے گئے

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کوئٹہ: دکی کی کوئلہ کان میں گیس بھرنے سے 3 کان کن جان سے گئے
کوئٹہ: دکی کی کوئلہ کان میں گیس بھرنے سے 3 کان کن جان سے گئے

بلوچستان کے ضلع دکی کی کوئلہ کان میں زہریلی گیس بھرنے سے دم گھٹنے کے باعث 3کان کن جاں بحق ہوگئے۔

چیف مائنز انسپکٹر عبدالغنی کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ دکی کے علاقے راغہ کی کوئلہ کان میں میتھین گیس بھر جانے کے باعث 3 کان کن بے ہوش ہوگئے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ ان بے ہوش کان کنوں کو کان سے نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن کیا گیا تاہم کان میں پھنسے تینوں کان کن جاں بحق ہوگئے جن کی کی لاشیں نکال لی گئیں۔

چیف مائنز انسپکٹر کے مطابق ہلاک کان کنوں میں 2 بھائی نعمت اللہ،حمد اللہ اور عبدالمنان شامل تھے جن کا تعلق افغانستان سے تھا،ان کی میتیں طبی معائنہ کے بعد آبائی علاقوں میں بھجوائی جا رہی ہیں۔

Related Posts