امریکا کی بیشتر ریاستوں میں شدید سردی اور برف باری کے باعث نظام زندگی درہم برہم ہوگیا، شکاگو میں پارا منفی 30 ڈگری تک گرگیا ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سردہواؤں سے دھند کی صورتحال ہے، جبکہ مشی گن میں جھیل کنارے برف نے ہر شے کو جما دیا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق ٹیکساس میں سڑک پر برف جمع ہونے سے گاڑیاں چلانا مشکل ہوگیا ہے، شہری نقطہ انجماد سے نیچے درجہ حرارت برداشت کرنے پر مجبور ہوچکے ہیں۔
شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ بجلی کا غیر ضروری استعمال نہ کریں تاکہ سپلائی برقرار رہے۔
ریاست مونٹانا میں سرد ہواؤں کے سبب درجہ حرارت منفی چالیس تک گر گیا ہے جبکہ ریاست ٹیکساس میں جہاں سن 2021 میں طوفان کے سبب 246 افراد ہلاک ہوئے تھے۔