3 سال بعد روہت شرما کی ٹی 20 کرکٹ میں سنچری

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تیسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں کپتان روہت شرما نے 20 اوورز میں جب دیگر کھلاڑی ناکام ہو رہے تھے تو 69 گیندوں پر 121 رنز کی نا قابل شکست اننگ کھیلی بلکہ دونوں سپر اوورز میں بھی اپنی کارکردگی سے ٹیم کو جتوایا۔

بھارتی کپتان روہت شرما نے افغانستان کے خلاف ابتدائی دو ٹی ٹوئنٹی میچوں میں صفر پر آؤٹ ہونے کے بعد تیسرے میچ میں 121 رنز بنا کر دھماکے دار واپسی کی ۔

گزشتہ سال جون میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے بھارت کی ٹی 20 ٹیم میں 14 ماہ بعد سینیئر کھلاڑیوں کپتان روہت شرما اور ویرات کوہلی کی واپسی ہوئی جس پر کرکٹ کے کئی حلقوں کی جانب سے تنقید بھی کی گئی ۔

دونوں سینیئر کھلاڑیوں کی ایک سال سے زائد عرصے بعد ٹیم میں واپسی پر پہلا امتحان افغانستان کے خلاف تین میچوں پر مشتمل ہوم ٹی ٹوئنٹی سیریز تھا جس کے ابتدائی دو میچوں میں کپتان روہت شرما صفر پر آؤٹ ہوئے تومخالفین کے موقف کو تقویت ملی لیکن تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سنچری کے ساتھ بھرپورواپسی کی۔

تیسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں کپتان روہت شرما نے 20 اوورز میں جب دیگر کھلاڑی ناکام ہو رہے تھے تو 69 گیندوں پر 121 رنز کی نا قابل شکست اننگ کھیلی بلکہ دونوں سپر اوورز میں بھی اپنی کارکردگی سے ٹیم کو جتوایا۔

یہ بھارتی کپتان کی مختصر فارمیٹ پانچویں تاہم تقریباً ساڑھے تین سال بعد تھری فیگرز اننگ تھی۔ اس سے قبل انہوں نے آخری سنچری نومبر 2018 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف لکھنو میں بنائی تھی۔

Related Posts