پاکستان اور ایران کو دہشت گردوں سے مشترکہ طور پر نمٹنا ہوگا۔خواجہ آصف

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نواز شریف جلد وطن واپس آئینگے مگر احتیاط کی ضرورت ہے۔خواجہ آصف
نواز شریف جلد وطن واپس آئینگے مگر احتیاط کی ضرورت ہے۔خواجہ آصف

سیالکوٹ: ن لیگی رہنما خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ایران کو علیحدگی پسند دہشت گردوں سے مشترکہ طورپر نمٹنا ہوگا۔دو طرفہ تعلقات پرکشیدگی سے بچنے کی کوشش کرنی چاہئے۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کے دوران سابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ ایران سے تعلقات مزید خراب نہ ہوں، اس لیے کشیدگی سے بچنا ہوگا۔پاکستان نے ایران سعودی عرب تنازعہ حل کرنے کیلئے بھرپور کردار ادا کیا تھا۔

گفتگو کے دوران سابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ ہمارے دور میں ایران کے ساتھ بڑے اچھے تعلقات رہے، دونوں ممالک کو کشیدگی سے بچنے کی کوشش کرنا ہوگی تاکہ دو طرفہ تعلقات میں مزید مسائل پیدا نہ ہوسکیں۔

سابق وزیر دفاع  نے کہا کہ دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے پاکستان اور ایران کو مشترکہ حکمت عملی تشکیل دینا ہوگی، دونوں ممالک میں بلوچ علیحدگی پسند تحاریک چل رہی ہیں، پاکستان اور ایران کو ان تحاریک سے مشترکہ طورپر نمٹنا ہوگا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان نے ایران کے صوبے سیستان میں دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کو نشانہ بنایا جسے آپریشن مرگ بر سرمچار کا نام دیا گیا ہے۔دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ آپریشن کے نتیجے میں متعدد دہشت گرد مارے گئے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے صبح کے وقت سیستان میں دہشت گردوں کی مخصوص پناہ گاہوں کو نشانہ بنایا۔ سیستان میں انٹیلی جنس بیسڈ پاکستانی آپریشن میں متعدد دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ ایران نے ہمارے سنگین خدشات پر ردِ عمل نہیں دیا تھا۔

Related Posts