وزیر خارجہ سے ایرانی ہم منصب کا ٹیلیفونک رابطہ، ایرانی حملوں کی مذمت

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایرانی حملوں کی مذمت

نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی سے ایرانی ہم منصب حسین امیر عبداللہیان نے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس کے دوران پاکستان کی جانب سے ایرانی حملوں کی مذمت کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی یوگنڈا کے دورے پر ہیں جس کے دوران  ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے رابطہ کیا۔ جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ پاکستان کی سرزمین پر حملہ ہماری خودمختاری کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

رابطے کے دوران نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ پاکستان ایران کی جانب سے اشتعال انگیزی کا جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ 16 جنوری کو پاکستانی سرزمین پر حملہ بین الاقوامی قوانین کے مکمل طور پر خلاف تھا۔

نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ ایران کی جانب سے پاکستانی سرزمین پر حملے سے پاکستان اور ایران کے مابین باہمی تعلقات کو شدید نقصان پہنچا ہے اور پاکستان یہ حق محفوظ رکھتا ہے کہ وہ اشتعال انگیز کارروائی کا جواب دے۔

وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف خطے کے ممالک کو مشترکہ کاوشوں کی ضرورت ہے۔ یکطرفہ اقدامات علاقائی امن و سلامتی کو خطرے میں ڈال سکتے ہیں۔ کوئی بھی ملک خطے کو اس راہ پر نہ دھکیلے۔ 

Related Posts