ایران نے پاکستان میں کارروائی کو اسرائیل سے جوڑ دیا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایرانی وزیر خارجہ  حسین امیرعبداللہیان نےکہا ہےکہ  ایران نے پاکستان میں صرف دہشت گردوں کو نشانہ بنایا ہے، پاکستان میں نشانہ بنائےگئے دہشت گردوں کا تعلق اسرائیل سے تھا۔

سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیوس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایران کے میزائل اور ڈرون حملوں میں کسی پاکستانی کو نشانہ نہیں بنایا گیا، ایران نے پاکستان میں صرف دہشت گردوں کو نشانہ بنایا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں نشانہ بنائے گئے دہشت گردوں کا تعلق اسرائیل سے تھا، ایران اپنی قومی سلامتی پر کسی بھی حملے کا بھرپور جواب دےگا۔

حسین امیرعبداللہیان کا کہنا تھا کہ عراق  میں حملے اسرائیلی ایجنسی موساد کی ایران مخالف سرگرمیوں کےجواب میں تھے، ایران عراق کی علاقائی خود مختاری کا  احترام کرتا ہے، عراقی کردستان سے موساد کی کارروائیوں کی انٹیلی جنس عراق سے شیئرکی تھی۔

ایرانی وزیر خارجہ نےکہا کہ  غزہ میں اسرائیلی جرائم فوری ختم نہ ہوئے تو ہر ایک کو نقصان پہنچےگا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ایرانی سکیورٹی فورسز کی جانب سے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرکے بلوچستان میں میزائل اور ڈرون حملے کیے گئے تھے۔

ایرانی سرکاری ٹی وی نور نیوز کی خبر میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ایرانی سکیورٹی فورسز کی جانب سے پاکستان کے صوبے بلوچستان میں جیش العدل نامی تنظیم کے دو ٹھکانوں پر میزائل اور ڈرون حملے کیے گئے۔

Related Posts