پاکستان مخالف انڈین فلم کا بھارت میں ہی تماشا بن گیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارت کے فلمی مبصر کمال راشد خان المعروف کے آر کے نے بھی پاکستان مخالف بالی ووڈ فلم ’فائٹر‘ پر تنقید کردی۔

سوشل میڈیا پر کے آر کے کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں  پاکستان مخالف فلم ’فائٹر‘ میں پلواما حملے کے بارے میں حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے پر دلچسپ انداز میں تنقید کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ میری سمجھ میں یہ نہیں آتا کہ بھئی بھارت کی ہر فلم میں پاکستان پر ہی بمباری ہوتی ہے، کبھی چین پر بھی بمباری کر لیا کرو کیونکہ  بھارت کا چین سے بھی اتنا ہی جھگڑا ہے جتنا پاکستان سے ہے۔

کے آر کے نے طنزیہ انداز میں سوال کرتے ہوئے کہا کہ ہر فلم میں صرف پاکستان پر ہی کیوں بمباری کرنی ہے، چین پر بمباری کرنے میں کیا مسئلہ ہے بھائی صاحب۔

اُنہوں نے کہا کہ میں بالی ووڈ والوں سے یہ بھی پوچھنا چاہتا ہوں کہ جب ہر بھارتی فلم میں ایک یا دو آفیسر ہی پاکستان جا کر پورے پاکستان کو تباہ کردیتے ہیں تو پھر ہندوستان کو لاکھوں کی آرمی رکھنے کی اور ملک کے دفاع کے لیے اتنا بجٹ مختص کرنے کی کیا ضرورت ہے۔

کے آر کے مزید کہتے ہیں کہ یہ بات سمجھ میں نہیں آتی کہ ہر بالی ووڈ فلم میں جب پاکستان کو ختم کر دیا جاتا ہے تو یہ پھر دوبارہ کیسے آجاتا ہے؟

Related Posts