کرینہ کپور کا لباس تماشا بن گیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور اپنی ڈریسنگ سے مداحوں میں ایک خاص مقام رکھتی ہیں لیکن کبھی کبھی ان کے برانڈڈ اور بیش قیمت ملبوسات مداحوں کو ایک آنکھ نہیں بھاتے۔

اکثر سوشل میڈیا پر اداکاروں کی ڈریسنگ تنقید کی نذر ہوجاتی ہے، ایسا ہی کچھ کرینہ کپور کے ساتھ بھی ہوا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کرینہ کپور کو دو روز قبل ائیرپورٹ پر مہنگی ترین اور Maison Margiela برانڈ کی شرٹ اور ڈینم جینز پہنے دیکھا گیا، کرینہ کپور کو knitted-vest layered shirt اسٹائل شرٹ میں دیکھا گیا تھا جس کی قیمت ایک لاکھ 17 ہزار بھارتی روپے (ت قریباً 4 لاکھ پاکستانی روپے ) ہے، بیش قیمت شرٹ پہننے کے باوجود بھی کرینہ تنقید کی زد میں آگئیں۔

کرینہ کپور کی 4 لاکھ روپے کی شرٹ مذاق بن گئی

اداکارہ کی جانب سے ویڈیو پوسٹ کیے جانے کے بعد لوگوں کی جانب سے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

ایک صارف نے شرٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ اسے تو چوہے کھا گئے ہیں، دوسرے نے لکھا اسے کہتے ہیں پیسوں کا ضیاع۔

ایک صارف نے اداکارہ کی مہنگی ترین شرٹ کی قیمت کو مد نظر رکھتے ہوئے کہا کہ اس سے اچھی شرٹ تو 500 روپے میں آجاتی ہے۔

ایک صارف نے کرینہ کی شرٹ کے اسٹائل پر تنقید کرتے ہوئے تبصرہ کیا کہ ایسے کپڑے تو ہمارے یہاں بھینس کے بچے کو ٹھنڈ سے بچانے کیلئے پہناتے ہیں۔

Related Posts