پاکستانی گلوکار ساحر علی بگا اور یوکرینی گلوکارہ و اداکارہ کمالیا کا نیا پنجابی ریمکس گانا ’لٹھے دی چادر‘ پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلیز کردیا گیا۔
لاہور کے نجی ہوٹل میں گانے کی لانچنگ تقریب منعقد کی گئی جس میں معروف شوبز شخصیات نے شرکت کی۔
گانے ’لٹھے دی چادر‘ کو نامور میوزک پروڈیوسر نعمان رؤف حیدر نے پروڈیوس کیا ہے۔
اس موقع پر ساحر بگا نے کہا کہ انہوں نے اپنے گانے میں پنجاب کی ثقافت کو اجاگر کیا اور انہیں امید ہے شائقین کو گانا پسند آئے گا۔
تقریب میں معروف یوکرینی گلوکارہ کمالیا اور ساحر علی بگا نے گانے پر اپنی پرفارمنس کا مظاہرہ بھی کیا۔